بھارتی سپریم کورٹ:کاکروچ جنتا پارٹی مظاہرین کیخلاف مقدمات ختم کرنے کا حکم

بھارتی سپریم کورٹ:کاکروچ  جنتا پارٹی مظاہرین کیخلاف  مقدمات ختم کرنے کا حکم

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارتی سپریم کورٹ نے میڈیکل امتحان کا پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج کرنے والےبیشتر مظاہرین کے خلاف فوجداری تحقیقات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔

 عدالت نے جولائی میں آن لائن تحریک کاکروچ جنتا پارٹی کے زیرقیادت مظاہروں میں شریک افراد کو آئینی اختیارات کے تحت ریلیف دیا۔ 20 جولائی کو نئی دہلی میں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کے دوران پولیس اور ہزاروں مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی تھیں، جبکہ دیگر ریاستوں میں بھی احتجاج پھیل گیا تھا۔ پولیس نے سینکڑوں طلبا کے خلاف ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات درج کیے تھے ۔ عدالت نے پرچہ لیک کے بعد مبینہ خودکشی کرنے والے طلبا کے خاندانوں کو 3 ماہ میں معاوضہ دینے کی بھی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...