جرمنی:پاور پلانٹ کے قریب تخریبی کارروائی، بجلی کی لائنیں متاثر

جرمنی:پاور پلانٹ کے قریب تخریبی  کارروائی، بجلی کی لائنیں متاثر

برلن(اے ایف پی)جرمنی میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کے قریب تخریبی حملے میں دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات استعمال کیے گئے۔۔۔

 ، پولیس کے مطابق متعدد بجلی کی لائنیں متاثر ہوئیں اور بجلی کی فراہمی مختصر وقت کیلئے معطل رہی۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ پریلاک سب سٹیشن کے قریب صبح آٹھ بجے کئی بم برآمد ہوئے ، جن میں سے ایک دھماکے سے پھٹ گیا جبکہ دیگر ناکارہ رہے ۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرکے ملزموں کی تلاش کا آغاز کردیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...