یوکرینی دارالحکومت کیف پر روسی ڈرون اورمیزائل حملے ، 12افراد ہلاک، 21زخمی
کیف(اے ایف پی)روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور گردونواح پر ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں سے شدید حملے کیے۔۔۔
، جن میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے ۔ یوکرینی حکام کے مطابق کیف میں 8 افراد ہلاک ہوئے ، جن میں زیادہ تر ریلوے ملازمین شامل ہیں۔ بیلسٹک میزائل ریلوے ڈپو سے ٹکرانے کے نتیجے میں 6 ملازمین جان سے گئے جبکہ ورکشاپ مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ کیف کے علاقے میں مزید 4 افراد ہلاک ہوئے اور بوریسپل کے مضافات میں ایک رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments