تھائی لینڈ:60ممالک کیلئے ویزا فری قیام 30 دن کرنیکا فیصلہ
بینکاک(اے ایف پی)تھائی لینڈ نے 15 ستمبر سے 60 سے زائد ممالک اور خطوں کے شہریوں کیلئے ویزا فری قیام کی مدت 60 سے کم کرکے 30 دن کرنے کا اعلان کردیا ۔ وزارت خارجہ کے مطابق چین، امریکا اور۔۔۔
یورپی یونین کے 27 ممالک سمیت متعدد ریاستیں اس فیصلے سے متاثر ہوں گی۔ اقدام کا مقصد غیر ملکی شہریوں سے منسلک جرائم کی روک تھام اور ویزا نظام کے غلط استعمال کے خلاف کارروائی ہے ۔ پیرو، برازیل اور جنوبی کوریا کے شہریوں کو 90 روزہ ویزا فری قیام کی سہولت دی جائے گی۔رواں سال اب تک 2 کروڑ 90 لاکھ سے زائد غیرملکی سیاح تھائی لینڈ پہنچ چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments