چین :پہلی بار شمسی توانائی کی پیداواری صلاحیت کوئلے سے بڑھ گئی
بیجنگ(اے ایف پی)چین میں شمسی توانائی کی نصب شدہ پیداواری صلاحیت پہلی بار کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں سے زیادہ ہوگئی۔ قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق جولائی کے اختتام تک شمسی توانائی کی صلاحیت ایک ارب 28کروڑ 60لاکھ کلوواٹ جبکہ کوئلے سے۔۔۔
بجلی کی صلاحیت ایک ارب 28کروڑ 50لاکھ کلوواٹ ریکارڈ کی گئی۔ چین دنیا میں گرین ہاؤس گیسوں کا سب سے بڑا اخراج کرنیوالا ملک ہے۔ اور 2030 تک کاربن اخراج میں بلند ترین سطح حاصل کرکے 2060 تک کاربن نیوٹرل بننے کا ہدف رکھتا ہے ۔ حکام کے مطابق شمسی توانائی کی تیز رفتار ترقی جاری ہے ۔ گزشتہ برس چین نے ریکارڈ 315 گیگاواٹ شمسی اور 119 گیگاواٹ ہوا سے بجلی کی نئی صلاحیت نصب کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments