عراق:داعش کے 5 ہزار 704 مشتبہ ارکان کی تحقیقات مکمل مقدمات عدالتوں کو منتقل
بغداد(اے ایف پی)عراق کی عدلیہ نے شام سے منتقل کیے گئے داعش کے 5 ہزار 704 مشتبہ ارکان سے تحقیقات مکمل کرکے مقدمات سماعت کیلئے عدالتوں کو بھجوا دئیے ۔۔۔
سپریم جوڈیشل کونسل کے مطابق تحقیقات کے دوران داعش کے کئی اعلیٰ کمانڈروں کی نشاندہی ہوئی، جو عالمی سطح کے جرائم میں ملوث تھے ۔ 6 ملزموں پر یزیدی اقلیت کے افراد کو غلام بنانے میں براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ 457 شامی شہریوں کے خلاف کارروائی کیلئے شواہد نہ ملنے پر انہیں رہا کرکے شام کے حوالے کیا جائے گا۔ زیرحراست افراد کا تعلق 67 ممالک سے ہے ، جن میں تقریباً 3 ہزار 497 شامی اور 474 عراقی شہری شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments