قیامت قریب،دجال کے موجود ہونے پر حیرت نہیں ہوگی:امریکی نائب صدر

قیامت  قریب،دجال  کے  موجود  ہونے  پر  حیرت  نہیں  ہوگی:امریکی  نائب  صدر

ہوسکتا ہے کہ آسمان میں یوایف اوز شیاطین یا فرشتے ہوں نہ کہ دوسرے سیاروں سے آئی خلائی مخلوق ،میرے پاس ثبوت نہیں عالمی رہنماؤں کے بیانات میں’’خاص قسم کی تاریکی‘‘، بعض کمپنیاں اے آئی کے پرانے ماڈل کو ریٹائر کرکے ’’تدفین‘‘ بھی کرتی ہیں 75فیصد یقین ہے کہ جنت میں جاؤں گا ، غیبی طاقت نے ٹرمپ کی جان بچائی؟ ایسے اتفاقات خدائی مدد کے بغیر ممکن نہیں :وینس کا انٹرویو

واشنگٹن (مانیٹرنگ سیل )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو کے دوران حیران کن انکشافات کیے ہیں ۔ انہوں نے پوڈکاسٹر برائس کرافورڈ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ "قیامت قریب ہے "اور اگر "اینٹی کرائسٹ (دجال)ہمارے درمیان موجود ہو" تو انہیں کوئی حیرت نہیں ہوگی۔ اپنے کیتھولک عقیدے اور اپنی کتاب "Communion" کی تشہیر کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 75 فیصد یقین ہے کہ وہ جنت میں جائیں گے ۔وینس نے یہ نظریہ پیش کیا کہ اگر آسمان میں غیر معمولی یا ناقابل تشریح چیزیں (UFOs) موجود ہیں، تو اس بات کا امکان زیادہ ہے کہ وہ شیاطین یا فرشتے ہوں، نہ کہ دوسرے سیاروں سے آئی ہوئی خلائی مخلوق ۔ تاہم ان کے پاس اس کا کوئی سرکاری ثبوت یا فائل موجود نہیں ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے ، وینس سے پوچھا گیا کہ کیا کسی غیبی طاقت نے جان بچائی؟ وینس کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اتفاقات خدائی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتے ۔وینس نے کہا کہ بعض اوقات عالمی رہنماؤں کے بیانات میں انہیں ‘‘ایک خاص قسم کی تاریکی’’ محسوس ہوتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی کمپنیوں کی بعض سرگرمیوں کے گرد بھی ‘‘انتہائی عجیب و غریب نحوست’’ کا احساس ہوتا ہے ۔ ان کا دعویٰ تھا کہ بعض کمپنیاں جب اے آئی کے پرانے ماڈل کو ریٹائر کرتی ہیں تو اس کی باقاعدہ ‘‘تدفین’’ بھی کرتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...