شدید بارش،دہلی ایئرپورٹ واٹر پارک بن گیا،پروازوں کا رخ تبدیل
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)نئی دہلی میں ہونے والی شدید بارشوں نے نظام زندگی معطل کرکے رکھ دیا یہاں تک کہ ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہونے والا اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی تالاب بن گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شدید بارش کے باعث دہلی آنے والی 5 پروازوں کا رخ بھی اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بجائے لکھنؤ ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا جس سے فضائی آپریشن بھی متاثر ہوئے ۔ایئرپورٹ پر پھنسنے والی ایک مسافر منسی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments