چنیوٹ :جائیداد کا تنازع ،بیوی، 3بچے قتل کردئیے

چنیوٹ :جائیداد کا تنازع ،بیوی، 3بچے قتل کردئیے

ملزم اراضی نام کرنے کیلئے دبائو ڈال رہا تھا ، لاشیں گڑھے سے برآمد

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 126 میں مبینہ طور پر جائیداد کے تنازع پر ایک شخص نے اپنی بیوی اور تین کمسن بچوں کو قتل کردیا، پولیس نے شک کی بنیاد پر کھدائی کرکے تینوں بچوں کی لاشیں برآمد کرلیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی بیوی پر اس کے حصے کی زرعی اراضی اپنے نام منتقل کرنے کیلئے مبینہ طور پر دباؤ ڈال رہا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق زمین اپنے نام منتقل نہ کرنے پر ملزم اپنی بیوی اور بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر چھ روز قبل اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد تینوں بچوں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا اورلاشیں گڑھا کھود کر چھپا دیں۔ شک کی بنیاد پر پولیس نے نشاندہی کردہ مقام پر کھدائی کی تو وہاں سے تینوں بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق مقتول بچوں کی شناخت 7 سالہ ام البنی، 6 سالہ صبا زہرا اور 5 سالہ نواز کے نام سے ہوئی ہے ۔ لاشیں برآمد ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس اور غم کی فضا پیدا ہوگئی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...