فاکس نیوز کی اینکر ماریا بارتی رومو برطرف، مداح خوش نہیں ہونگے :ٹرمپ

فاکس نیوز کی اینکر ماریا بارتی رومو  برطرف، مداح خوش نہیں ہونگے :ٹرمپ

واشنگٹن(اے ایف پی)معروف ٹی وی اینکر ماریا بارتی رومو2020 کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے ٹرمپ کے غلط دعوؤں سے متعلق فاکس نیوز کی اندرونی مراسلت وائٹ ہاؤس کو فراہم کرنے کے الزام پر اچانک برطرف کردیا گیا۔

ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھاماریا ایک مکمل پیشہ ور اور حقیقی جنگجو ہیں، ان کے بہت سے مداح ہیں اور وہ اس فیصلے سے خوش نہیں ہوں گے ۔خیال رہے بارتی رومو امریکی ٹی وی پر ٹرمپ کی نمایاں اور پرجوش حامیوں میں شمار ہوتی ہیں۔جبکہ ٹرمپ آج بھی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے 2020 کا صدارتی انتخاب جیتا تھا، حالانکہ اس انتخاب میں وہ جو بائیڈن سے شکست کھا گئے تھے ۔ٹرمپ کے یہ دعوے فاکس نیوز کے لیے ایک حساس معاملہ ہیں۔ نیٹ ورک نے انتخابی مشینیں بنانے والی کمپنیوں پر یہ غلط الزام عائد کرنے کے بعد ہتکِ عزت کے دو مہنگے مقدمات میں تصفیہ کیا تھا کہ ان مشینوں کو انتخاب میں دھاندلی کے لیے استعمال کیا گیا۔بارتی رومو ٹرمپ کے اس غلط دعوے کو مسلسل اجاگر کرتی رہی ہیں کہ ان کی شکست انتخابی دھاندلی اور بے ضابطگیوں کا نتیجہ تھی، جبکہ ان کا طرزِ عمل بھی ان مقدمات کے مرکز میں رہا تھا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق بارتی رومو نے وائٹ ہاؤس کو فاکس نیوز کی ایک اندرونی تحریری ہدایت بھی بھیجی تھی، جس میں نیٹ ورک کے صحافیوں کو صدر کے بے بنیاد دعوؤں سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...