نام سے انصاری ہٹاتی تو لوگ نئے نام سے پہچاننے میں وقت لیتے :بشریٰ
لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے طلاق کے بعد اپنے نام کے ساتھ انصاری سرنیم برقرار رکھنے کی وجہ بتا تے ہوئے کہاکہ سرکاری دستاویزات میں ان کا نام بشریٰ بشیر ہے تاہم شوبز میں وہ بشریٰ انصاری کے نام سے جانی جاتی ہیں۔
کئی لوگ انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے نام سے انصاری ہٹا دیں تاہم وہ ایسا نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ اس سے لوگ انہیں نئے نام سے پہچاننے کے عادی ہونے میں وقت لیں گے ۔ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ اگر ان کے نام کو لے کر بشیر اور انصاری کے حوالے سے کوئی الجھن ہے تو ان کے خیال میں اس کی کوئی خاص وجہ نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments