پاک ایگزم اور آئی سی آئی ای سی کے ری انشورنس معاہدے پر دستخط
کراچی(بزنس ڈیسک)ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان (پاک ایگزم)اور اسلامک کارپوریشن فار دی انشورنس آف انویسٹمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کریڈٹ (آئی سی آئی ای سی)نے ایک ری انشورنس معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔۔۔
جس کا مقصد پاکستانی برآمد کنندگان کیلئے ایکسپورٹ کریڈٹ انشورنس کوریج کو وسعت دینا اور انہیں ادائیگیوں کے خطرات سے مزید تحفظ فراہم کرنا ہے ۔یہ معاہدہ کراچی میں منعقدہ تقریب پارٹنرشپس دیٹ پاور پروگریس کے دوران طے پایا جس میں پاک ایگزم، آئی سی آئی ای سی، حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل)، ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف)، اسٹیٹ بینک اور بینکاری و کاروباری برادری کے اعلیٰ نمائندوں نے شرکت کی۔ پاک ایگزم بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر شہباز ایچ سید نے کہا کہ پاک ایگزم حکومتِ پاکستان کے تعاون سے ایس ایم ایز کی معاونت اور فروغ کے لیے پُرعزم ہے ۔آئی سی آئی ای سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر خالد خلف اللہ نے اس معاہدے کو پاکستان میں حقیقی کاروباری مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ پاک ایگزم بینک پاکستان کی معیشت کے لیے انتہائی اہم ادارہ ہے ۔پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید قریشی نے کہا کہ وزیرِاعظم مکی قیادت میں ازسرِ نو تشکیل دیے گئے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کو نجی شعبے کی زیادہ مؤثر معاونت اور ادائیگیوں کے خطرات کم کرکے برآمدات پر مبنی کاروبار کے فروغ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ایچ بی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ناصر سلیم نے اس شراکت داری اور ری انشورنس معاہدے پر دستخط کو ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments