اسٹیٹ بینک کی راست کے حوالے سے گمراہ کن رپورٹس کی وضاحت
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے راست سے متعلق چلنے والی گمراہ کن رپورٹس کی وضاحت کرتے ہوئے۔۔۔
کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی رپورٹ میں راست کو منی لانڈرنگ کا ذریعہ قرار نہیں دیا گیا اور نہ ہی راست کے ادائیگی کے نظام کی سالمیت پر کوئی مخصوص خدشہ ظاہر کیا گیا۔ایف اے ٹی ایف رپورٹ میں مختلف ممالک میں غیر قانونی بینکاری اور حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس کی جانب سے قانونی بینکاری و ادائیگی کے ذرائع کے ممکنہ غلط استعمال کا ذکر کیا گیا ہے جبکہ راست کا تذکرہ صرف قانونی ملکی ادائیگی کے چینل کے طور پر کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments