چاندی117،سونا3900روپے مہنگا،ڈالرکی قدرکم
تولہ سونا 4لاکھ 69ہزار 136،دس گرام 4لاکھ 2ہزار 208کا ہوگیا
کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر ڈالر مزید سستاہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 39 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4466 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3900 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 69 ہزار 136 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3344 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 2 ہزار 208 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعرات سونے کی فی تولہ قیمت 11200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے ہوگئی تھی۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 117 روپے کے اضافے سے 7161 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرایک پیسے کی کمی سے 277.41 روپے پر بند ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments