نرگس نے امریکا سے کاسموٹولجسٹ کی ڈگری حاصل کر لی

نرگس نے امریکا سے کاسموٹولجسٹ کی ڈگری حاصل کر لی

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ نرگس نے امریکاسے کاسموٹولجسٹ (ماہر حسن وآرائش)کی ڈگری حاصل کر لی ۔X

 وہ چند سالوں سے شوبز کو خیر باد کہہ کر بطور بیوٹیشن اپنا سیلون چلا رہی ہیں جبکہ اب انہوں نے امریکا سے کاسموٹولجسٹ کی ڈگری حاصل کی ہے ، جس کے بعد وہ اپنے بیوٹی سیلون کو بیوٹی انسٹیٹیوٹ بنا رہی ہیں، جہاں غریب نادار اور مستحق خواتین کو بیوٹیشن کے ڈپلومہ کروائیں گی ۔ نرگس جو نیو یارک میں بھی اپنا بیوٹی سیلون بنا رہی ہیں وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے کاسموٹولجسٹ کی ڈگری امریکا سے حاصل کی ہے اور آئندہ ماہ اکتوبر میں وہ ماہر امریکی بیوٹیشنز کو بھی پاکستان بلا رہی ہیں جو یہاں بیوٹی ڈپلومہ کروائیں گی ۔نرگس کے کاسموٹولجسٹ بننے پر اداکارہ ریما خان نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے جبکہ نرگس کاکہناہے کہ وہ اب شوبز میں واپس نہیں آئیں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...