خوش قسمتی کیلئے چہرے کو سونے سے ڈھانپنے کی رسم مقبول
بنکاک (نیٹ نیوز)تھائی لینڈ کے تاریخی شہر ایوتھایا میں لوگ ایک مخصوص مقام پر پہنچ کر اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں۔
جہاں ان کے ماتھے ، گالوں اور ٹھوڑی پر سونے کی انتہائی باریک پتیاں لگائی جاتی ہیں اور چند ہی لمحوں میں پورا چہرہ چمکتے ہوئے ’’گولڈن ماسک‘‘جیسا دکھائی دینے لگتا ہے ۔یہ دراصل ناناتھونگ نامی ایک قدیم روحانی رسم ہے جس کے ماننے والوں کا عقیدہ ہے کہ چہرے پر سونے کی پتیاں لگانے سے خوش قسمتی اور دولت حاصل ہونے کیساتھ کام اور کاروبار میں کامیابی کے امکانات بھی بڑھتے ہیں۔ معاشی مشکلات یا کاروبار میں مندی کا سامنا کرنے والے کئی افراد اپنی قسمت بدلنے کی امید لئے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ عقیدے کے مطابق اس عمل سے نہ صرف دولت اور خوش قسمتی متوجہ ہوتی ہے بلکہ انسان کے اعتماد اور دیگرصلاحیتیں بڑھتی ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments