شادی مشکل فیصلہ ،جیون ساتھی شوبز سے نہیں ہوگا:نوال
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ نوال سعید نے کہا ہے کہ جیون ساتھی منتخب کرنے کا فیصلہ انتہائی مشکل ہے ، میں عزت کرنے والے شخص سے شادی کروں گی۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جیون ساتھی کا انتخاب شوبز انڈسٹری سے نہیں کروں گی، لائف پارٹنر منتخب کرنے کا فیصلہ کیریئر کا انتخاب کرنے سے کہیں زیادہ مشکل اور ایک جوا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ کیریئر میں آپ ہمیشہ نئی چیزیں سیکھ سکتے ہیں یا اپنا راستہ بدل سکتے ہیں لیکن لائف پارٹنر کا انتخاب اتنا آسان نہیں کیونکہ آپ کبھی نہیں جان سکتے کہ کوئی انسان آگے چل کر کیسا نکلے گا۔نوال سعید نے واضح کیا کہ جب بھی وہ شادی کریں گی، شوبز انڈسٹری سے باہر کے کسی شخص کا انتخاب کرنے کو ترجیح دیں گی اورکسی امیر یا بہت مشہور شخصیت کی بجائے عزت کرنے والے ، مہربان اور سادہ مزاج انسان کو ترجیح دیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments