ویمنز ایشیاٹی 20،پاکستان ہارگیا،بھارت کی 7وکٹوں سے فتح
قومی ٹیم 55رنز پر ڈھیر ،9بیٹرز دوہرے ہندسے تک بھی نہ پہنچ سکیں
دبئی (سپورٹس ڈیسک)ویمنز ایشیا ٹی 20کپ میں بھارت نے پاکستان کو 7وکٹوں سے ہرادیا ۔ ٹا س جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے والی قومی ٹیم 18.1اوورز میں محض 55رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی ،اوپنرز منیبہ علی 13اور شوال ذوالفقار 14کے علاوہ کوئی بیٹر بھی دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکی ،4بیٹرزکھاتہ بھی نہ کھول سکیں۔شری چارانی اور پریما راوت نے 3،3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔بھارت نے 8.4اوورزمیں 3وکٹوں کے نقصان پر 57رنز بناکر جیت اپنے نام کرلی ،کپتان ہرمن پریت کور18رنزبناکرٹاپ سکورررہیں ،تینوں بھارتی بیٹرز کو فاطمہ ثنا نے آؤٹ کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments