سابق جیل سپرنٹنڈنٹ سے رشوت کے 4 کروڑ50لاکھ برآمد

 سابق جیل سپرنٹنڈنٹ سے رشوت کے 4 کروڑ50لاکھ برآمد

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے سابق جیل سپرنٹنڈنٹ اظہر چیمہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رشوت میں لی گئی

ساڑھے 4کروڑ روپے  کی رقم برآمد کر لی۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن امجد ڈھال نے اینٹی کرپشن حکام کے ہمراہ برآمد کی گئی ایک کروڑ روپے نقد رقم اور ساڑھے 3 کروڑ روپے کی دو گاڑیاں میڈیا کے سامنے پیش کر دیں۔ سابق جیل سپرنٹنڈنٹ اظہر چیمہ کو 20 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق اس نے مدعی مقدمہ افضل چیمہ سے نیب کے ایک کیس میں ریلیف دلوانے کا جھانسہ دے کر ساڑھے 4 کروڑ روپے رشوت لی تھی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...