ایران کیخلاف ایک اور فوجی کارروائی ممکن :ٹرمپ
فورٹ مائرز، فلوریڈا (رائٹرز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف ایک اور فوجی کارروائی کر سکتا ہے ۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنگ آٹھویں مہینے میں داخل ہونے کے قریب ہے اور ایندھن کی بڑھتی قیمتیں امریکی وسط مدتی انتخابات پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ٹرمپ نے جمعے کو فلوریڈا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف جنگ کا ذکر کیا اور کہا ہم ایک اور چھوٹا سا ‘ایپک فیوری‘ آپریشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔آپریشن ایپک فیوری ایران کے خلاف جاری جنگ کیلئے امریکی فوج کا استعمال کردہ نام ہے ۔اس سے قبل جمعے ہی کو ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ جنگ بہت جلد ختم کر سکتا ہے ، تاہم انہوں نے سوال اٹھایا کہ آیا واشنگٹن کو جنگ فوری طور پر ختم کرنی چاہیے یا اسے بتدریج ختم ہونے دینا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments