نیروبی میں زیرِ تعمیر کثیرالمنزلہ عمارت گرگئی، ہلاکتوں کا خدشہ

نیروبی میں زیرِ تعمیر کثیرالمنزلہ عمارت گرگئی، ہلاکتوں کا خدشہ

نیروبی (اے ایف پی)کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں جمعہ کے روز زیرِ تعمیر کثیرالمنزلہ عمارت اچانک منہدم ہو گئی، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں اور ملبے تلے افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

 مقامی ذرائع ابلاغ نے جائے وقوعہ پر لوٹ مار کی اطلاعات بھی دی ہیں۔کینیا کی ریڈ کراس سوسائٹی کے مطابق 18منزلہ عمارت ایک گنجان آباد کاروباری اور رہائشی علاقے ایسٹلی میں گری۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں عمارت کو اچانک زمین بوس ہوتے اور فضا میں گردوغبار کے بڑے بادل اٹھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...