یوتھ ٹیسٹ ،انگلینڈ نے پاکستان کو 10رنز سے ہرادیا
قومی ٹیم دوسری اننگز میں 251رنز پر آل آئوٹ،رالفے البرٹ کی 6وکٹیں
ارنڈل (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ انڈر19 کرکٹ ٹیم نے واحد یوتھ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد 10رنز سے ہرا دیا ۔کھیل کے چوتھے روز آخری روز پہلی اننگز میں 333رنزبنانے والی انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 233رنزبناکر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کوجیت کیلئے 262رنز کا ہدف دیا ،لیوسیلوے کلنٹن نے 107رنز کی اننگز کھیلی،احمد حسین نے 4اورمحمد حذیفہ نے 3وکٹیں لیں ۔جواب میں قومی ٹیم 251رنز پر آل آؤٹ ہوگئی،عبدالقادر 80او رکپتان فرحان یوسف 47رنز بناکرنمایاں رہے ،انگلینڈ کے رالفے البرٹ نے 6بلے بازوں کو پویلین واپس بھیجا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments