ہاکی جونیئر ایشیا کپ،پاکستان نے چین کو قابو کرلیا
4-2سے فتح ،2گول کرنے والے حمزہ فیاض میچ کے بہترین پلیئر قرار
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے مینز جونیئر ایشیا کپ کے اپنے دوسرے میچ میں میزبان چین کو4-2سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کرلی۔پاکستان نے میچ کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے حمزہ فیاض نے دو گول سکور کئے جبکہ ندیم خان اور عبد السمیع نے ایک ایک گول کیا۔چین کی جانب سے وانگ یوبو نے اور آؤ ڈونگ زی نے گول کئے ۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ ٹیم ورک اور مضبوط دفاع کے ذریعے برتری برقرار رکھتے ہوئے مقابلہ4-2سے اپنے نام کرلیا۔ صدر پی ایچ ایف محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments