حرا مانی کی میک اپ آرٹسٹ سے بے تکلفی، مداح برہم
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ حرا مانی کی اپنے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے ۔
وائرل ویڈیو حرا مانی کے میک اپ آرٹسٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں اداکارہ کو سیٹ پر صوفے پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ میک اپ آرٹسٹ ان کا میک اپ کر رہے ہیں۔ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ نے حرا مانی کیلئے تعریفی الفاظ بھی استعمال کئے جبکہ ایک موقع پر انہیں اداکارہ کی پیشانی پر بوسہ دیتے دیکھا گیا۔ بتایا گیاہے کہ حرا مانی اور ان کے میک اپ آرٹسٹ کے درمیان دوستانہ تعلق ہے مگر ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا کے متعدد صارفین کو دونوں کا انداز پسند نہیں آیا اور انہوں نے اس پر اعتراض کیا جبکہ ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ رکھنے کا مشورہ بھی دے ڈالا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments