ویریو کینا دنیا کا سب سے گہرا غاز ،گہرائی 2212میٹر ریکارڈ
تبلیسی(نیٹ نیوز)جارجیا کے متنازع خطے ابخازیا میں کے علاقہ مغربی قفقار کے گاگرا پہاڑی سلسلے میں ویریوکینانامی غاز پہاڑیوں کے اندر بل کھاتا ہوا زمین کی سطح سے 2 ہزار میٹر سے بھی زیادہ گہرائی تک پھیلا ہے ۔
اس علاقے میں موجود چونے کے پتھر سے بنے غاروں کا حجم اس قدر بڑا ہے کہ برطانیہ کے مشہور پہاڑ بین نیوس کو بھی اگر الٹا کرکے ان میں رکھ دیا جائے تو اس کے باوجود کافی جگہ بچ جائے گی۔ویریو کینا اور اسی خطے میں واقع دوسری غار کروبیرا کے درمیان سب سے گہرے غار کے ریکارڈ کے لئے مقابلہ جاری ہے ،جنوری 2026 میں ویریو کینا کو دنیا کے گہرے ترین غار کا اعزاز دیا گیا تھا جس کی گہرائی 2212 میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ کروبیرا کی گہرائی 2199 میٹر ہے ۔دونوں غاروں کا درجہ حرارت 3ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے اور یہ دونوں ناقابل رہائش ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments