آئی پیک نے 3Pپاکستان میں جدید پیکیجنگ فلمز متعارف کرا دیں

آئی پیک نے 3Pپاکستان میں جدید پیکیجنگ فلمز متعارف کرا دیں

جدید مصنوعات کی وسیع رینج پیش ،بیرونِ ملک سے درآمدات پر انحصار کم ہوگا

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹرنیشنل پیکیجنگ فلمز لمیٹڈ (آئی پاک)نے پلاسٹنگ، پرنٹنگ اینڈ پیکجنگ 2026 (3P) میں جدید فلیکسیبل پیکیجنگ فلمز کی نئی جنریشن متعارف کرا دی جو ویلیو ایڈڈ، پائیدار اور برآمدات پر مبنی پیکیجنگ سلوشنز کی جانب کمپنی کی بڑھتی ہوئی توجہ کی عکاسی کرتی ہے ۔ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری نمائش میں آئی پیک نے اپنی جدید مصنوعات کی وسیع رینج پیش کی ۔ نئے پورٹ فولیو میں کوٹیڈ فلمز، ایل او ایکس شفاف بیریئر فلمز، الٹرا ہائی بیریئر میٹلائزڈ فلمز، لو ٹمپریچر سیلنگ فلمز، ایروما بیریئر فلمز، ہائی ہیٹ ریزسٹنس فلمز، ریٹورٹیبل فلمز، نیکسٹ جنریشن بی او پی ای اور فنکشنل اورینٹڈ فلمز شامل ہیں۔ اعلیٰ قدر والی بیریئر کوٹیڈ اور فنکشنل فلمز مقامی مینوفیکچررز کو روایتی کموڈیٹی مصنوعات سے آگے بڑھنے ، برآمدات میں تنوع پیدا کرنے اور اضافی زرمبادلہ حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔خصوصی پیکیجنگ فلمز کی مقامی دستیابی سے درآمدی متبادل کو فروغ ملے گا اور بیرونِ ملک سے درآمدات پر انحصار کم ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...