لیڈی گاگا کی بغیر میک اپ ویڈیو وائرل ،مداحوں نے خوب سراہا

لیڈی گاگا کی بغیر میک اپ ویڈیو  وائرل ،مداحوں نے خوب سراہا

نیویارک (شوبز ڈیسک )امریکی گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا نے بغیر میک اپ اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز 40 سالہ لیڈی گاگا سوشل میڈیا پر ایک ریل میں بغیر میک سامنے آئیں۔اس ویڈیو میں انہوں نے اپنے فالوورز کو ان چیزوں کے بارے میں بتایا جنہیں وہ اپنی جِلد کے لئے انتہائی ضروری سمجھتی ہیں۔گلوکارہ کی ویڈیو میں ان کی منگنی کی انگوٹھی بھی واضح تھی جس کی ان کے مداحوں نے تعریف کی۔ لیڈی گاگا کی جِلد اور خوبصورتی کی بھی مداحوں نے خوب سراہا اور ان کیلئے تعریفی کلمات لکھنے میں انتہائی کھلے دل کا مظاہرہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...