کینیاکی جھیلوں سے مگر مچھ آبادیوں میں داخل ہونے لگے

کینیاکی جھیلوں سے مگر مچھ آبادیوں میں داخل ہونے لگے

نیروبی (نیٹ نیوز)کینیا میں جھیلوں کی سطح بلند ہونے پر مگرمچھ آبادیوں کی طرف آنے لگے ہیں جس پر ممکنہ خطرات سے بچنے کیلئے انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے اور مگرمچھوں کو پکڑنا شروع کر دیا ہے۔

 اس حوالے سے سب سے بڑا آپریشن جھیل بارنگو میں کیا جارہا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پچھلے کچھ عرصے کے دوران کینیا میں رفٹ ویلی کے علاقے میں واقع جھیلوں کی سطح کافی بلندی آئی ہے اور نصف صدی کی بلند ترین سطح تک پہنچ چکی ہے ، جس کی وجہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونیوالی شدیدبارشیں بتائی گئی ہے ۔حکام کا کہناہے کہ ہمارا مگر مچھوں کو پکڑنے کا مقصد انسانوں پر ممکنہ حملوں سے بچنا ہے ،وقت کیساتھ جھیلوں سے باہر آنیوالے مگرمچھوں کی تعداد میں خاصا اضافہ ہوا ہے اس لئے ان کی تعداد کو کم کرنا بے حد ضروری ہے تاکہ کوئی ناگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...