کرکٹرز پر اعتماد،برمنگھم ٹیسٹ میں اچھا پر فارم کرینگے:ـمائیک ہیسن

کرکٹرز  پر  اعتماد،برمنگھم  ٹیسٹ  میں  اچھا  پر فارم  کرینگے:ـمائیک  ہیسن

ٹیم میں شامل نئے کھلاڑیوں میں صلاحیت موجود ہے ،انہیں بھرپور سپورٹ کریں گے ،تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن سکواڈ بنانا ہدف ہے فی الحال عبوری ریڈ بال کوچ ہوں،بعض کھلاڑیوں کومیرے ٹیم کیساتھ آنے سے پہلے واپس بھیجا گیا،تبصرہ نہیں کرسکتا:پریس کانفرنس

 برمنگھم(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ انہیں قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے ، نئے کھلاڑی بھی ٹیم میں اچھی طرح ایڈجسٹ ہو گئے ہیں اور برمنگھم ٹیسٹ میں اچھاپرفارم کرینگے ۔برمنگھم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ ٹیم میں شامل نئے کھلاڑیوں میں صلاحیت موجود ہے اور وہ انہیں بھرپور سپورٹ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دن کھلاڑیوں کے آنے اور جانے کی وجہ سے چیلنجنگ تھے ،بعض کھلاڑیوں کو ان کے ٹیم کے ساتھ آنے سے پہلے ہی واپس بھیجا جا چکا تھا، اس لئے ان کی واپسی کے معاملے پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے ۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ میں فی الحال عبوری ریڈ بال کوچ ہوں، جاپان میں ایشین گیمز کی تیاری کیلئے موجود تھا، لاہور آنے پر مجھے ریڈ بال کی عبوری ذمہ داری سنبھالنے کی درخواست کی گئی۔ تیسرے ٹیسٹ کیلئے متوازن سکواڈ بنانا ہدف ہے ، نئے نوجوان کھلاڑی آئے ہیں، جن سے پاکستانی باؤلنگ اٹیک بہتر نظر آئے گا۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ تاریخ میں پاکستان ہمیشہ سے فاسٹ باؤلرز کی وجہ سے جانا جاتا ہے ، فاسٹ باؤلرز کو شامل کرکے پاکستان اپنا ٹیلنٹ دکھانا چاہتا ہے ۔ انگلینڈ کے پاس بھی فاسٹ باؤلرز میں کافی آپشنز موجود ہیں، محمد عباس نے دورہ انگلینڈ پر شاندار باؤلنگ کی ہے ، چند ریڈ بال کھلاڑیوں کے ساتھ میں کام کر چکا ہوں، کھلاڑی پرفارمنس سے مایوس ضرور ہیں لیکن ہمیں آگے کی طرف دیکھنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...