جدہ ٹاو ر نے پیٹرو ناس ٹاور کو لمبائی میں پیچھے چھوڑ دیا
جدہ (نیٹ نیوز)سعودی عرب کا جدہ ٹاور جب مکمل ہوگا تو اسے دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز حاصل ہو جائیگا جو ابھی دبئی میں موجود برج خلیفہ کے پاس ہے ۔
جدہ ٹاور کو اب تک 113 منزلوں یا 454 میٹر بلندی تک تعمیر کرلیا گیا ہے جس سے ایک سنگ میل ہوگیا ہے کہ جدہ ٹاور نے بلندی کے لحاظ سے ملائیشیا کے پیٹروناس ٹاور کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو کسی زمانے میں دنیا کی بلند ترین عمارت تھی اور اب 20 ویں نمبر پر موجود ہے ۔جدہ ٹاور دنیا کی پہلی عمارت ہوگی جس کی بلندی ایک کلو میٹر سے زائد ہوگی،خیال رہے کہ 163 منزلہ برج الخلیفہ کی بلندی 2722 فٹ ہے ۔جدہ ٹاور تعمیر کرنیوالی کمپنی کا کہناہے کہ موسم تعمیراتی رفتار پر اثر انداز ہوتا ہے ، تیز ہوائیں رکاوٹ بنتی ہیں،موجودہ رفتار سے کام جاری رہا تو جدہ ٹاور کی تعمیر اگست 2028 تک مکمل کرلی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments