مینز جونیئر ایشیاہاکی کپ،پاکستان کا قازقستان پر15-0سے غلبہ
عبدالسمیع اور ولیدکی ہیٹرکس ،ویمنز ایونٹ میں ہانگ چائنہ کو 2-0سے ہرادیا
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)مینز جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان نے قازقستان کو 0-15 سے شکست دے دی۔چین میں جاری ایونٹ کے پول بی کے میچ میں پاکستان نے شاندار اور جارحانہ کھیل پیش کیا، رانا عبدالسمیع اور رانا ولید نے شاندار ہیٹرکس سمیت 4، 4 اور ندیم خان نے 2 گول کئے ،بشارت علی، غلام مصطفی، علی عنصر، محمد یحییٰ نجیب اور حمزہ علی نے ایک ایک گول کیا۔ ویمنز جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے چیلنجر پول میں پاکستان نے ہانگ کانگ چائنہ کو 0-2 سے شکست دے دی۔ شارقہ نے 34ویں اور 48ویں منٹ میں فیلڈ گولز سکور کئے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے گرین شرٹس کو شاندار فتوحات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے آئندہ میچز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments