امریکی صدر نے ایڈم ٹیل کو قائم مقام سیکرٹری آف دی آرمی نامزدکر دیا

امریکی صدر نے ایڈم ٹیل کو قائم مقام  سیکرٹری آف دی آرمی نامزدکر دیا

واشنگٹن (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی فوج کے شعبہ سول ورکس کے موجودہ اسسٹنٹ سیکرٹری ایڈم ٹیل، قائم مقام سیکرٹری آف دی آرمی کے طور پر خدمات انجام دیں گے ۔

 ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں اس تقرری کا اعلان کیا ۔وال سٹریٹ جرنل اور دیگر امریکی میڈیا اداروں نے پیر کورپورٹ کیا تھا کہ امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے ۔ یہ پیش رفت وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے ساتھ کئی ماہ سے جاری کشیدگی کے بعد سامنے آئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈین ڈرسکول اور وزیرِ دفاع کے درمیان فوج کی سمت کے حوالے سے خصوصاً فوج کے متعدد اعلیٰ افسروں کو عہدوں سے ہٹائے جانے کے معاملے پر اختلافات تھے ۔ توقع ہے کہ ڈین ڈرسکول آنے والے دنوں میں پینٹاگون سے رخصت ہو جائیں گے ۔سیکرٹری آف دی آرمی کے عہدے کیلئے سینیٹ کی منظوری ضروری ہوتی ہے لیکن قائم مقام سیکرٹری عام طور پر سینیٹ کی منظوری کے بغیر عارضی طور پر اس عہدے پر خدمات انجام دے سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...