سپین کے فٹبالر مارکوس یورینتے کا قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سپین کے فٹبالر مارکوس یورینتے کا  قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک )سپین کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کھلاڑی مارکوس یورینتے نے 31 سال کی عمر میں قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اچانک اعلان کردیا۔

سپین کیلئے 27میچز کھیلنے والے مارکوس نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ طویل غور و فکر کے بعد میں نے قومی ٹیم کے ساتھ اپنا سفر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مجھے معلوم ہے کہ میں اب بھی نوجوان ہوں اور سپین کی جرسی میں اب بھی کئی سال کھیل سکتا ہوں تاہم یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے جس پر میں نے بہت سوچ سمجھ کر عمل کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ورلڈ کپ کیلئے منتخب ہوتا یا نہیں ہوتا، یا سپین ورلڈ کپ جیتتا یا نہیں جیتتا، میں پہلے ہی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرچکا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...