برمنگھم میں با رش سے قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن متاثر
قومی کرکٹرزنے کوچز کی نگرانی میں انڈورپریکٹس سیشن میں بیٹنگ اورباؤلنگ کی نئے کھلاڑی عمران رندھاوا، عبداللہ فضل،عرفات منہاس کی سیشن میں شرکت
برمنگھم (سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کی برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس بارش کے باعث متاثر ہوئی، قومی کھلاڑیوں نے انڈور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔کوچز کی زیرِ نگرانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی نیٹ پریکٹس کی۔سکواڈ میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑی عمران رندھاوا، عبداللہ فضل اور عرفات منہاس نے بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔صائم ایوب، محمد عمران جونیئر، سعد بیگ اور رضااللہ آج قومی سکواڈ کو جوائن کریں گے ۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 9ستمبر سے برمنگھم میں شرو ع ہوگا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments