فراڈ کرنے پر بھارتی انڈر19کرکٹر پر 2سال کی پابندی

فراڈ کرنے پر بھارتی انڈر19کرکٹر پر 2سال کی پابندی

لیگ سپنر روہت یادیو نے عمر کے معاملے پر ایسوسی ایشن سے دھوکہ کیاتھا

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک )بی سی سی آئی نے بھارت کے انڈر 19 کھلاڑی روہت یادیو پر عمر کے معاملے پر دھوکہ دہی کے الزام میں 2سال کی پابندی لگا دی۔ روہت یادیولیگ سپنر ہیںاور سری لنکا کیخلاف انڈر 19سیریز میں 94 رنز دے کر 2 میچوں میں ایک وکٹ حاصل کی تھی ۔کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کی جانب سے سیزن سے پہلے کی دستاویزی مہم نے انکشاف کیا کہ یادیو کی عمر میں 27 ماہ کا فرق ہے ،لیگ سپنر آسٹریلیا انڈر 19 کے خلاف آئندہ ٹور کا حصہ تھے لیکن فراڈ پکڑے جانے کے بعد انہیں ٹیم سے نکال دیا گیا ہے اوروہ 2سال تک میدان سے باہر رہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...