نئے صوبے مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کا حل نہیں :بلاول
محسن نقوی کے سسٹم فیل ہونے کے بیان پر قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہئے پیپلز پارٹی عوام،منتخب نمائندوں کی رائے کو اہمیت دیتی ہے ،لندن میں گفتگو
لندن (دنیا نیوز)صوبوں کی تعداد بڑھانے کی بحث پر چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا مؤقف سامنے آگیا،لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کے سسٹم فیل ہونے کے بیان پر قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہئے ، مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کا حل نئے صوبے بنانا نہیں ،جمہوریت اور عوامی طاقت ہے ،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام اور منتخب نمائندوں کی رائے کو اہمیت دیتی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی قسمت چند کاروباری افراد کے ہاتھ میں نہیں ہونی چاہئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments