جنوبی کوریا :ویڈیو گیم کمپنی کے ارب پتی بانی کو طلاق کے تصفیے میں ڈیڑھ ارب ڈالرادا کرنے کا حکم

جنوبی کوریا :ویڈیو گیم کمپنی کے  ارب پتی بانی کو طلاق کے تصفیے میں  ڈیڑھ ارب ڈالرادا کرنے کا حکم

سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا کی عدالت نے ویڈیو گیم کمپنی کے ارب پتی بانی کو طلاق کے تصفیے میں 2 کھرب وون سے زائد، تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا،

جو ملک میں اثاثوں کی تقسیم کا سب سے بڑا فیصلہ ہے ۔ سیول فیملی کورٹ نے گیمنگ کمپنی اسمائل گیٹ کے بانی کو سابق اہلیہ کو کمپنی میں 35 فیصد حصص منتقل کرنے اور 65 ارب وون نقد ادا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کے مطابق حصص کی مالیت تقریباً اڑھائی کھرب وون بنتی ہے ۔ سابق اہلیہ نے 2022 میں طلاق کیلئے درخواست دیتے ہوئے کمپنی کے قیام اور ابتدائی انتظامی امور میں اپنی خدمات کے باعث شوہر کے حصص میں نصف حصے کا دعویٰ کیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق عدالت نے کوون کے اثاثوں کی مالیت 8 کھرب وون تک مقرر کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...