چاندی 7، فی تولہ سونے کی قیمت میں ڈھائی ہزار روپے کمی

چاندی 7، فی تولہ سونے کی قیمت میں ڈھائی ہزار روپے کمی

کراچی(آئی این پی)پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایان کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی سامنے آئی ہے ، پاکستان میں فی تولہ سونا 2500 روپے سستا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کمی کے بعد 3ہزار 995ڈالر ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 500 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 22 ہزار 236 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 141 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 61 ہزار 827 روپے ہوگئی۔دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 7 روپے سستی ہونے کے بعد 5 ہزار 858 روپے میں فروخت ہورہی ہے ۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ، جس کے نتیجے میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں کمی سامنے آئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...