سگریٹ نوشی سے روکنے پرپمپ ملازم پرتشدد تشویشناک، پٹرولیم ڈیلرز

سگریٹ نوشی سے روکنے پرپمپ ملازم پرتشدد تشویشناک، پٹرولیم ڈیلرز

کراچی(کامرس رپورٹر)پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر پٹرول پمپ پر پیش آنے والے واقعے پر فوری کارروائی کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے ۔

چیئرمین پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ملک خدا بخش نے کہا کہ پٹرول پمپ ملازم کو سگریٹ نوشی سے روکنے پر مبینہ بدسلوکی اور تشدد کا واقعہ قابل تشویش ہے ارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ پٹرول پمپ ملازمین عوامی تحفظ کے پیش نظر حفاظتی اصولوں پر عمل درآمد یقینی بناتے ہیں، پمپس پر سگریٹ نوشی سے روکنا بھی انہی حفاظتی ضوابط کا حصہ ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی فوری مداخلت سے پٹرولیم ڈیلرز اور ملازمین کا اعتماد بحال ہوا ہے ملک خدا بخش نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی قیادت سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں پٹرول پمپ ملازمین کے تحفظ، فلاح و بہبود اور حفاظتی ضوابط پر مؤثر عمل درآمد کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔ایسوسی ایشن نے پٹرول پمپ ملازمین کے تحفظ اور عوامی سلامتی کے لیے حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...