ٹڈاپ: چھوٹے و درمیانے کاروبار کی برآمدی استعداد بڑھانے کے اقدامات

ٹڈاپ: چھوٹے و درمیانے کاروبار کی برآمدی استعداد بڑھانے کے اقدامات

ڈیزائن انٹروینشن، پائیدار تبدیلی کے موضوع پرتربیتی ورکشاپ کا دوسرا دور مکمل نئے سرے سے ڈیزائن، ازسرِنو تشکیل اور دوبارہ تیاری کے اصولوں پر توجہ دی گئی

کراچی (بزنس ڈیسک)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے گرین وچ یونیورسٹی اور کیئر انٹرنیشنل کے اشتراک سے ‘‘ڈیزائن انٹروینشن اور پائیدار تبدیلی’’ کے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپس کے سلسلے کی دوسری ورکشاپ 22 اور 23 اکتوبر 2026ء کو کراچی میں گرین وچ یونیورسٹی کے ڈی آر ایف ٹی اسکول آف فیشن میں منعقد کی۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی تکنیکی اور تخلیقی صلاحیتوں کو عملی تربیت کے ذریعے بہتر بنانا تھا۔ ورکشاپ میں ڈیزائن میں جدت، پائیدار فیشن اور  ری ڈیزائن، ری کنسٹرکٹ، ری ڈو یعنی نئے سرے سے ڈیزائن، ازسرِنو تشکیل اور دوبارہ تیاری کے اصولوں پر توجہ دی گئی۔ اس اقدام کے ذریعے تخلیقی جدت، وسائل کے مؤثر استعمال، پائیدار مصنوعات کی تیاری اور برآمدات کے لیے کاروباری اداروں کی تیاری کو فروغ دیا گیا، تاکہ ٹیکسپو 2027، ویکس نیٹ اور ٹی ڈی اے پی کے دیگر اہم اقدامات کے لیے ملک بھر کے کاروباری اداروں کو تیار کیا جا سکے ۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر امان پراچہ اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر وہرا نے بطور مہمانانِ اعزاز شرکت کی۔ اس موقع پر تجارتی فروغ کے اداروں، تعلیمی شعبے اور نجی شعبے کے درمیان باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر شریک کاروباری اداروں کے نمائندوں میں اسناد تقسیم کی گئیں، جبکہ نمایاں مہمانوں کو ان کی خدمات اور تعاون کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق اس نوعیت کے اقدامات کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی ترقی، پائیدار اور جدید کاروباری طریقوں کے فروغ اور پاکستانی کاروباری اداروں کی عالمی منڈیوں میں مسابقتی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں، تاکہ ٹیکسپو 2027ء سے قبل پاکستانی برآمد کنندگان کو بین الاقوامی سطح پر مزید مؤثر انداز میں اپنا مقام بنانے کے قابل بنایا جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...