انٹرنیشنل سکواش کپ ،ایران فاتح ،پاکستان کا دوسرانمبر
اردن نے تیسری پوزیشن کے میچ میں مالدیپ کو ہرادیا،قطر کا پانچواں نمبر
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)بلی جین کنگ انٹرنیشنل سکواش کپ ایشیاواوشیانا گروپ تھری بی کے فائنل میں ایران نے پاکستان کو 2-0سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔فائنل کے سنسنی خیز مقابلوں میں ایرانی کھلاڑی یاسمن یزدانی نے پاکستان کی اشنا سہیل کو 6-3اور 6-4 سے جبکہ مشکات الزہرا صفی نے ماہین آفتاب قریشی کو 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر اپنی ٹیم کو شاندار فتح دلائی ۔ دیگر پوزیشنز کیلئے کھیلے گئے میچوں میں اردن نے مالدیپ کو 2-0سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ قطر نے بھوٹان کو 2-0 سے ہرا کر پانچویں پوزیشن اپنے نام کی ۔ کویت کو بحرین کے خلاف واک اوور ملنے پر ساتویں پوزیشن مل گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments