سلطان جوہر جونیئرہاکی کپ ،ملائیشیافاتح ،پاکستان رنرز اپ
فائنل میچ مقرررہ وقت میں 2-2سے برابر،پاکستان پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہارگیا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)سلطان آف جوہرجونیئرہاکی کپ کے فائنل میں ملائیشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنلٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان کو ہراکر ٹائٹل جیت لیا۔ملائیشیا کے شہر جوہر بہرو میں کھیلے گئے فائنل میں میزبان ملائیشیا نے پاکستان کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر 3-4 سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔ پاکستان کی جانب سے میچ کے 19 ویں منٹ میں رانا ولید اور 23 ویں منٹ میں محمد عثمان نے شاندار فیلڈ گول کئے ۔ ملائیشیا کی جانب سے 25 ویں منٹ میں آدم جوہری اور 49 ویں منٹ میں دھیرش گناسیلن نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ سنسنی خیز پینلٹی شوٹ آؤٹ میں ملائیشیا نے 4 جبکہ پاکستان نے 3 گول کئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments