ماوراحسین اور امیرگیلانی بیٹے ازمر کے والدین بن گئے
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے ۔
ماورا حسین اور امیر گیلانی نے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا جہاں انہوں نے مداحو ں کو بتایا کہ نومولود کا نام سید ازمر حسین کمال گیلانی رکھا ہے ۔اداکار امیر گیلانی نے ہسپتال سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اپنے بیٹے کے نام ازمر کا مطلب شیر بتایا ہے ۔امیر گیلانی کی ویڈیو میں انہیں نومولود بیٹے کے کانوں میں اذان دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔واضح رہے کہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کی شادی فروری 2025 میں ہوئی تھی اور اب وہ ایک بیٹے کے والدین بن گئے ۔ان کے مداحوں اورساتھی فنکاروں کی طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی انہیں ماں باپ کے رتبے پر فائز ہونے پرنیک خواہشات کا اظہارکیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments