نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، واپڈا کا41 میڈلز کیساتھ پہلا نمبر
واپڈا نے 19گولڈ میڈلز جیت لئے ،ایچ ای سی کی 26میڈلز جیت کر دوسری پوزیشن
کراچی (سپورٹس ڈیسک)کراچی میں جاری 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 3 روز کے مقابلوں کے بعد واپڈا نے 19 گولڈ سمیت مجموعی طور پر 41 میڈلز کے ساتھ اپنی برتری برقرار رکھی ہے ۔ چیمپئن شپ میں تین روز کے نتائج کے مطابق واپڈا کے ایتھلیٹس نے 19 گولڈ، 11 سلور اور 11 برانز میڈلز حاصل کئے ۔ہائر ایجوکیشن کمیشن 6 گولڈ، 11 سلور اور 9 برانز سمیت 26 میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان نیوی 6 گولڈ، 3 سلور اور 3 برانز سمیت 12 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔سندھ نے ایک گولڈ، 2 سلور اور 2 برانز میڈلز حاصل کئے ہیں جبکہ پنجاب کے حصے میں 4 سلور اور 3 برانز میڈلز آئے ہیں۔خیبر پختونخوا نے ایک سلور اور ایک برانز، پولیس نے 2 برانز جبکہ پاکستان ایئر فورس نے 1 برانز میڈل جیتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments