یوگنڈا:بادشاہ کی آخری رسومات ہزاروں افراد شریک، جانشینی تنازع شدت اختیار کرگیا
کمپالا(اے ایف پی)یوگنڈا میں دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ رہنے والے کنگ اویو نیمبا کابامبا ایگورو روکیدی چہارم کی آخری رسومات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
34 سالہ بادشاہ کینسر کے علاج کے دوران امریکا میں انتقال کرگئے تھے ۔ وہ تین سال کی عمر میں تخت نشین ہوئے اور 31 سال تک ٹورو سلطنت پر حکمرانی کی۔ ان کی موت کے بعد جانشینی کا تنازع شدت اختیار کرگیا ہے ۔ شاہی قبیلے کی کمیٹی نے شہزادہ ایڈورڈ روکیدی کیجانانگوما کو نیا بادشاہ نامزد کیا، تاہم مرحوم بادشاہ کی بہن شہزادی روتھ کومونٹالے نے فیصلے کی مخالفت کردی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بادشاہ کی 2022 میں تحریر کردہ وصیت میں ان کے ایک حقیقی بیٹے کو جانشین نامزد کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments