43 ممالک کا طالبان سے خواتین پر پابندیاں فوری ختم کرنیکا مطالبہ
نیو یارک(اے ایف پی)43 ممالک نے طالبان حکومت سے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق پر عائد تمام پابندیاں فوری ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اقوام متحدہ میں فرانس کے نمائندے جیروم بونافوں نے متعدد یورپی ممالک کے علاوہ لائبیریا، متحدہ عرب امارات، میکسیکو اور جاپان سمیت 43 ممالک کی جانب سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگست 2021 سے طالبان نے صنفی بنیادوں پر ایسی پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں جن کے باعث خواتین اور لڑکیاں عوامی زندگی سے تقریباً باہر ہوگئی ہیں۔ بیان میں تعلیم، صحت اور روزگار تک رسائی محدود کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ یونیسکو کے مطابق اس وقت تقریباً 24 لاکھ افغان لڑکیاں اور نوجوان خواتین ثانوی تعلیم سے محروم ہیں۔ ممالک نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کی خلاف ورزی پر خواتین کو گرفتاری اور حراست کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments