سابق صدر ہاشم تھاچی کی سزا کیخلاف کوسوو کے سابق گوریلا جنگجوؤں کا احتجاج

 سابق صدر ہاشم تھاچی کی  سزا کیخلاف کوسوو کے سابق  گوریلا جنگجوؤں کا احتجاج

پریشٹینا (اے ایف پی)کوسوو کے دارالحکومت پریشٹینا میں سابق گوریلا جنگجوؤں کی قیادت میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا اور رواں ہفتے جنگی جرائم کے الزام میں ملک کے سابق صدر ہاشم تھاچی کو قید کی سزا سنائے جانے پر غم و غصے کا اظہار کیا۔

یہ احتجاج تھاچی کو 25 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد ہونے والے بڑے مظاہروں میں سے ایک تھا۔ تھاچی کو 1990ء کی دہائی میں سربیا سے آزادی کی جدوجہد کے دوران کیے گئے جرائم پر سزا سنائی گئی ہے ۔نیدرلینڈز میں قائم کوسوو سپیشلسٹ چیمبرز نے فیصلہ دیا کہ سابق صدر اور کوسوو لبریشن آرمی (کے ایل اے )کے تین دیگر سابق رہنما جنگ کے دوران جنگجوؤں کی جانب سے کیے گئے قتل، غیر قانونی گرفتاریوں، تشدد اور انسانیت سوز سلوک کے جرائم کے لیے مجرمانہ طور پر ذمہ دار تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...