ٹرمپ کا اے آئی فورس بنا نے کا اعلان

ٹرمپ کا اے آئی فورس  بنا نے کا اعلان

واشنگٹن (نیوز ایجنسیاں )امریکی صدر ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کی صنعت کی نگرانی اور اس میں امریکا کی برتری برقرار رکھنے کے لیے چند اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

 ٹرمپ نے اپنی گزشتہ حکومت میں بنائی گئی "اسپیس فورس" کی طرز پر ایک نئی اے آئی فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا کام اس ٹیکنالوجی کی قانونی طور پر نگرانی کرنا اور اس کے غلط یا غیر قانونی استعمال کو روکنا ہوگا۔ انہوں نے جلد ہی مصنوعی ذہانت کا ایک خصوصی سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے اور مذاقاً کہا ہے کہ اس عہدے کے لیے صرف انتہائی ذہین لوگ ہی درخواست دیں۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اے آئی انٹرنیٹ سے بھی بڑا انقلاب ہے جو امریکی معیشت کو بہت بڑا فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...