کیلیفورنیا:اے آئی کمپنیوں کیخلاف ترقی سست کرنے کے معاہدے پر مقدمہ دائر
واشنگٹن (اے پی)ایک نئے مقدمے میں این تھروپک، اوپن اے آئی، اسپیس ایکس اے آئی اور گوگل پر مصنوعی ذہانت کی ترقی کی رفتار سست کرنے کے لیے غیرقانونی معاہدہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں دائر مقدمے میں کہا گیا کہ کمپنیوں نے انسداد اجارہ داری قوانین کی خلاف ورزی کی، جس سے بامعاوضہ اے آئی صارفین کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ مقدمے کے مطابق کمپنیوں کے سربراہوں نے اے آئی کی ترقی سست کرنے اور حفاظتی اقدامات بڑھانے کی تجاویز پر اتفاق کیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل نک رولی نے کہا کہ اے آئی کی حفاظت نجی کمپنیوں کے باہمی معاہدوں کے بجائے مؤثر ضابطوں کے تحت ہونی چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments