امریکی اپیل عدالت کا تارکین وطن کو تیسرے ملک بھیجنے کی پالیسی محدود کرنے کا حکم
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی اپیل عدالت نے تارکین وطن کو تیسرے ملک بھیجنے کی پالیسی محدود کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی غیرقانونی تارکین وطن کو ان کے اپنے ملک کے بجائے تیسرے ممالک بھیجنے کی پالیسی محدود کرنے والے ماتحت عدالت کے فیصلے کو بڑی حد تک برقرار رکھا ہے ۔ تین رکنی بینچ نے قرار دیا کہ ایسے افراد کو ملک بدری سے قبل یہ موثر طور پر بتایا جانا ضروری ہے کہ انہیں کس ملک بھیجا جائے گا، تاکہ وہ ممکنہ ظلم و ستم یا تشدد کے خدشات پر اعتراض کرسکیں۔ امریکی قانون کے تحت ایسے ممالک میں ملک بدری ممنوع ہے جہاں متاثرہ شخص کی جان کو خطرہ یا تشدد کا امکان ہو۔ ٹرمپ انتظامیہ فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرسکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments